خراسان رضوی كے ادارہ ثقافت اورمذہبی امور كے نائب مدير نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اس تيسرے سالانہ پروگرام میں ۷۷۰ كتابیں پيش كی گئی ہیں جن میں ۱۸۶ دينی كتابیں ھیں ـ
انھوں نے كہا كہ ادبيات اور فن كے موضوع پر سب سے زيادہ كتابیں پيش كی گئی ہیں جن كی تعداد ۲۲۵ ہے ـ
جناب مسگرائی نے مزيد كہا كہ تاريخ اور جغرافيا میں ۲۱ اجتماعی اور سماجی علوم میں ۴۷ عملياتی علوم میں ۱۰۵ فلسفہ میں ۶۳ بچوں كے لئے ۱۰۳ اور كليا ت میں ۱۳ كتابیں اس سال كے مقابلے میں پيش كی گئی ھیں ـ