ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے مغربی آذربائيجان كے ادارہ اوقاف كے مدير نے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن كی تلاوت معانی پر توجہ كے ساتھ ہونی چاہیےـ اس لئے كہ وہ تلاوت انسان كی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے جو مفاہيم اور معانی كو سمجھنے كے ساتھ ہوـ
جناب رسول سليمانی نے كہا كہ جو لوگ اہل قرآن ہیں وہ ہميشہ اپنی شخصيت كی حفاظت كرتے ہیں ـ
انہوں نے كہا كہ تمام الہی اديان كے ماننے والے جو بھی آسمانی كتاب ركھتے ہیں اس كے ذريعہ خداوندعالم سے رابطہ برقرار كرتے ہیں اور قرآن مجيد تمام اديان اور اسلامی مذاہب كو اتحاد اور يكجہتی كی دعوت ديتا ہے ـ
جناب سليمانی نے كہا كہ قرآن كامل اور جامع ترين آسمانی كتاب ہے جس نے حيات انسانی كی تمام مشكلات كا حل پيش كيا ہےـ