ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام جناب اكبر دھقانی نے كہا كہ یہ علمی نشست دينی اور قرآنی ثقافت كی ترويج كے لئے ہے ـ
انہوں نے آيات اور روايات كی روشنی میں كہا كہ قرآن مجيد كی روشنی میں نماز كا مرتبہ اتنا بلند ہے كہ جس كا مقابلہ كسی بھی دوسرے عبادی عمل سے نہیں كيا جاسكتاـ
جناب دھقانی نے كہا كہ نماز كی اہميت اور عظمت كے لئے اتنا ہی كافی ہے كہ نماز كسی بھی حال اور زمانے میں انسان سے ساقط نہیں ہےـ اور قرآن مجيد میں بھی اقامہ نماز كو پہلا الٰہی فريضہ قرار ديا گيا ہےـ
دہقانی نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد میں مومنين كی صفات میں كہا گيا ہے والذين استجابوا لربھم و اقامو الصلاۃ ـ
صاحبان ايمان وہ ہیں جو پروردگار كی آواز پر لبيك كہنے كے علاوہ اقامئہ نماز بھی كرتے ہیں ـ
استاد حوزہ نے كہا كہ حكومت اسلامی كے تمام ذمہ دار افراد كا وظيفہ ہے كہ مسئلہ نماز كو معاشرے اور حكومت اسلامی میں احياء كرےـ