ابو ظہبی كے قومی كتب سنٹر میں 4000 اسلامی اور قرآنی قلمی نسخے ـ

IQNA

ابو ظہبی كے قومی كتب سنٹر میں 4000 اسلامی اور قرآنی قلمی نسخے ـ

10:17 - November 21, 2006
خبر کا کوڈ: 1509539
بين الاقوامی گروپ: ابو ظہبی كے قومی كتب سنٹر كی طرف سے اسلامی اور قرآنی قلمی نسخے جمع كرنے كا كام اپنے آخری مرحلہ میں داخل ہو گيا ہے ـ
ايران كی قرآی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خليج ٹائمز سے نقل كيا ہے كہ ابوظہبی كے قومی كتب سنٹر كے سربراہ نے كہا كہ ہم اپنےاس پروگرام كے آخری مرحلہ میں پہنچ گئے ہیں اس وقت چار ہزار سے زيادہ اسلامی اور قرآنی قلمی نسخوں كو جمع كركے اُن كی فہرست مرتب كرنے كا كام شروع كرديا ہے انھوں نے كہا كہ اس میں 604 قلمی نسخے، فنی، علمی ، حديث، اصول اسلام، عرفان ، حقوق الٰہی ،تاريخ ، رياضی اور میڈيكل كے عنوان سے متعلق ہیں ـ
انھوں نے مزيد كہا كہ 2500 قلمی نسخے وہ ہیں جو 150 سے 400 سال تك پرانے ہیں ـ اور قرآن مجيد كے 50 نسخے جو مختلف اسلوب كے ساتھ لكھے گئے ہیں اس قومی كتب سنٹر میں موجود ہیں ـ
انھوں نے كہا كہ اس قومی كتب سنٹر میں تفاسير قرآن كے نسخے موجود ہیں
جن میں انڈين مفسر فيض كی لكھی ہوئی تفسير قرآن بھی شامل ہے ـ

نظرات بینندگان
captcha