كويت میں 57 اسلامی ممالك كے وزراء كا اجلاس ـ

IQNA

كويت میں 57 اسلامی ممالك كے وزراء كا اجلاس ـ

9:18 - November 23, 2006
خبر کا کوڈ: 1510021
بين الاقوامی گروپ: آيسيسكو كے ادارہ تعليم اور اسلامی ثقافت كی طرف سے كويت میں 19 نومبر كو 57 مسلم ممالك كے وزراء تعليم كا اجلاس ہوا ـ
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "آيسيسكو" سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اس اجلاس كا انعقاد اس نعرہ كے ساتھ ہوا كہ علم ترقی كی كنجی ہے ـ اجلاس میں كويت كے وزير اعظم "شيخ ناصر محمد الاحمد الصباح" اور وزير تعليم "عادل الطباطبائی" بھی شريك ہوئے ـ
كويتی وزير اعظم نے افتتاحی تقرير كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی ممالك میں علمی اور فنی ترقی مسلم ممالك كے ارتقاء كی بنياد ہے اور اس طرح كے اجلاس سے ان امور كو حاصل كيا جاسكتا ہے ـ
"آيسيسكو" كے سكریٹری "عبدالعزيز بن عثمان التويجری" نے كہا كہ اس اجلاس كے انعقاد كا مقصد یہ ہے كہ مسلم ممالك كے وزراء اپنے ملكوں میں علمی اور فنی اداروں كو فروغ دیں ـ واضح رہے كہ صیہونی حكومت نے فسلطين كے وزير تعليم كو اس اجلاس میں شريك نہیں ہونے ديا ـ
"آيسيسكو" كے سيكریٹری نے اسرائيل كے اس مجرمانہ اقدام كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ صیہونی حكومت كے اس عمل سے اسرائيل اور فلسطين كے درميان كشيدگی بڑھ جائے گی ـ

نظرات بینندگان
captcha