ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "آيسيسكو" سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اس اجلاس كا انعقاد اس نعرہ كے ساتھ ہوا كہ علم ترقی كی كنجی ہے ـ اجلاس میں كويت كے وزير اعظم "شيخ ناصر محمد الاحمد الصباح" اور وزير تعليم "عادل الطباطبائی" بھی شريك ہوئے ـ
كويتی وزير اعظم نے افتتاحی تقرير كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی ممالك میں علمی اور فنی ترقی مسلم ممالك كے ارتقاء كی بنياد ہے اور اس طرح كے اجلاس سے ان امور كو حاصل كيا جاسكتا ہے ـ
"آيسيسكو" كے سكریٹری "عبدالعزيز بن عثمان التويجری" نے كہا كہ اس اجلاس كے انعقاد كا مقصد یہ ہے كہ مسلم ممالك كے وزراء اپنے ملكوں میں علمی اور فنی اداروں كو فروغ دیں ـ واضح رہے كہ صیہونی حكومت نے فسلطين كے وزير تعليم كو اس اجلاس میں شريك نہیں ہونے ديا ـ
"آيسيسكو" كے سيكریٹری نے اسرائيل كے اس مجرمانہ اقدام كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ صیہونی حكومت كے اس عمل سے اسرائيل اور فلسطين كے درميان كشيدگی بڑھ جائے گی ـ