ايران كی قرآنی خبر رسان ايجنسی (ايكنا) نے رویٹرز نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ امريكہ كے اسلامی روابط كمیٹی كے سربراہ ابو ھانود نے چھ مسلم رہنماؤں كے طيارے سے اخراج پر امريكی فضائیہ پر شديد تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ طيارے كے آفيسروں نے مسلم رہنماؤں كے ساتھ دہشت گردوں جيسا سلوك كيا اور اُ نے كے ہاتھوں میں ہتھكڑی ڈال كر اُن كی توہين كی ـ
انھوں نے مزيد كہا كہ یہ لوگ شمال امريكہ میں آئمہ جماعت كی ہونے والی تين روزہ كانفرنس میں شركت كے لئے جارہے تھےـ
طيارے پر مامور سيكورٹی پوليس كا كہنا ہے كہ انہیں مشكوت حركات كی بنياد پر گرفتار كيا گيا ہے ـ
جبكہ خود مسلم رہنماؤں كا كہنا ہے كہ وہ فقط نماز مغرب ادا كرنا چاہتے تھےـ