آيات قرآن میں غور و فكر معاشرے كے ارتقاء كا سبب ہے-

IQNA

آيات قرآن میں غور و فكر معاشرے كے ارتقاء كا سبب ہے-

13:16 - November 26, 2006
خبر کا کوڈ: 1510574
قرآنی سرگرمياں گروپ: معاشرہ كی ترقی كا راز معانی قرآن میں غور و فكر اور قرآن مجيد كے قوانين پر عمل پيرا ہونے میں مضمر ہے –
مغربی آذربائيجان كے سازمان تبليغات اسلامی كے سربراہ (سيد محمد فخری )نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے خصوصی بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن مجيد كو اپنا آﺋیڈيل بنانا اور اس كی تعليمات پر عمل كرنا قرب پروردگار اور جنت تك پہنچنے كا بہترين راستہ ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ مسلمان كی زندگی كو قرآن مجيد كی تعليمات كےمطابق ہونا چاہیے اس لیے كہ مسلمان كی زندگی كا محور قرآن كريم ہے –٫٫سيد محمد فخری٬٬ نے كہا كہ قرآن نور ہے اور اس كی نورانيت تلاوت آيات سے پيدا ہوتی ہے –جو انسان كو تاريكی ،خود خواہی اور خواہشات نفسانی سے نجات ديتی ہے –
سازمان تبليغات اسلامی كے سربراہ نے مزيد كہا كہ ہماری اہم ترين ذمہ داری یہ ہے كہ لوگوں كو معارف قرآن سے روشناس كرائیں-

نظرات بینندگان
captcha