فرانس كے مسلمان مراسم حج میں شركت كے لیے ويزہ كے منتظر –

IQNA

فرانس كے مسلمان مراسم حج میں شركت كے لیے ويزہ كے منتظر –

13:00 - December 03, 2006
خبر کا کوڈ: 1511903
بين الاقوامی گروپ:مسلمانوں كے بڑے ثقافتی مركز (CFCM)كے سربراہ نے سعودی حكومت كی طرف سے حجاج كے ويزوں كی تاخير پر تشويش كا اظہار كيا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانسيسی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سی ايف سی ايم كے سربراہ دليل ابو بكر نے كہا ہے كہ ہم نے سعودی سفارت خانے تك اپنے خدشات پہنچاۓ ہیں –پروگرام كے مطابق فرانسيسی مسلمانوں نے گذشتہ ہفتے سے حج بيت اللہ كے لیے جانا تھا ليكن ابھی تك ان كے ويزے آمادہ نہیں ہیں –
ابو بكر نے فرانسيسی وزير خارجہ سے گفتگو كے بعد كہا كہ ہم نے اس مسألے كی سنگينی كو سعودی عہدہ داروں تك پہنچا ديا ہے –ياد رہے كہ سی ايف ،سی ايم كے فرانس میں تقريبا ۴ ملين ممبران ہیں اسی طرح SOS جو كہ زاﺋرين كرام كی مالی امداد كا ايك ادارہ ہے كے سربراہ زكريانا نے اظہار كيا ہے كہ سعودی حكومت زاﺋرين كے كوٹے میں كمی كرنا چاہتی ہے-
یہ بات بھی قابل ذكر ہے كہ گذشتہ سال تقريبا ۲۷ ہزار فرانسيسی مسلمانوں نے حج بيت اللہ انجام ديا تھا-

نظرات بینندگان
captcha