ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے دھلی ٹاﺋمز سے نقل كيا ہے كہ اس رپورٹ میں زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے ۱۰۰۴ انگريز شريك تھے-ان میں سے ۶۶ فيصد افراد نے مسلمان خواتين كے حجاب كی حمايت كی اور كہا كہ یہ ان كا حق ہے-
شركت كرنے والوں میں سے ۵۳ فی صد افراد نے سكولوں اور عدالتوں میں پردے كی مخالفت كی جبكہ ۶۱ فی صد افراد نے اﺋر پورٹس پر اس پردے كی مخالفت كی ہے –
مسلمان خواتين كے پردے كا مسألہ اس وقت زيادہ شدت اختيار كر گيا جب گذشتہ ماہ كے آواخر میں سابقہ وزير خارجہ برطانیہ جيك اسٹرا كے دفتر سے ايك مسلمان با پردہ خاتون كو نكال ديا گيا-ليكن موجودہ حالات میں يورپی ممالك میں بالخصوص ھالينڈ میں یہ مسألہ مسلمانوں كے حقوق كے پاﺋمال ہونے كا باعث بن رہا ہے-