كتاب ٫٫زندگی در حكومت مہدی عج ٬٬ كا دوسرا حصہ منظر عام پر آگيا-

IQNA

كتاب ٫٫زندگی در حكومت مہدی عج ٬٬ كا دوسرا حصہ منظر عام پر آگيا-

12:40 - December 07, 2006
خبر کا کوڈ: 1512709
فن گروپ:غلام علی حسينی كی كوشش سے كتاب (زندگی در حكومت مہدی عج ) كا دوسرا حصہ ،٫٫انتظار٬٬ كے نام سے منظر عام پر آگيا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ آرام دل پبلشرز نے غلام علی حسينی كی تاليف كردہ كتاب (زندگی در حكومت مہدی عج )كے دوسرے حصہ كی اشاعت مكمل كر لی-
یہ كتاب حضرت امام زمانہ عج كے انتظار كے بارے میں رسول اكرم ۖ اور اھل بيت ۜ سے ماخوذ روايات پر مشتمل ہے جو اصول كافی، بحار الانوار ،نہج الفصاحۃ ،وساﺋل الشيعہ ،الزام الناصب ،بشارت الاسلام ،غيبت شيخ طوسی ،غيبت نعمانی ،منتخب الاثر ،ينابيع المودۃ ،كشف الغمہ ،ارشاد مفيد ،كشكول شيخ بھائی ،او خواھد آمد ،خورشيد ھدايت سے لی گئی ہیں-
خورشيد ھدايت ،كی نقل كے مطابق اس كتاب میں حضرت امير المومنين علی ۜ سے روايت نقل ہو ئی ہے كہ حضرت امام زمانہ عج كے منتظر رہیں اور خدا كی رحمت سے مايوس نہ ہوں كيونكہ خداوند كريم كے نزديك اعمال میں سب سے پسنديدہ عمل امام زمانہ عج كا انتظار ہے-
نظرات بینندگان
captcha