جنوبی آفريقہ میں مكتب تشيع كے پہلے اسلامی مركز كا افتتاح-

IQNA

جنوبی آفريقہ میں مكتب تشيع كے پہلے اسلامی مركز كا افتتاح-

11:07 - December 09, 2006
خبر کا کوڈ: 1512959
اعزازی خبر نگار /امير محسن سلطان احمدی :جنوبی افريقہ میں شيعوں كے پہلے اسلامی مركز اور مسجد كا ۳ دسمبر كو اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی اور سياسی اراكين كی شركت سے جوھانسبرگ سے ۳۵ كلو میٹر كے فاصلہ پر افتتاح ہوا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا، كے اعزازی خبر نگار نے شيعہ نيوز ساﺋیٹ سے نقل كيا ہے كہ جنوبی آفريقہ كے شيعوں كا پہلا اسلامی مركز ٫٫المصطفی ۖ٬٬ ۱۴ ہزار مربع میٹر كے رقبہ اور ۴۰۰ مربع میٹر كی عمارت پر مشتمل ہے جنوبی افريقہ میں سفارت اسلامی جمہوریہ ايران كی مدد اور بعض دوسرے اداروں اور عاشقان اھل بيت علیہم السلام كے تعاون سے پسماندہ علاقہ (گواتما) میں بنايا گيا ہے-
اس رپورٹ میں كہا گيا ہے كہ اس اسلامی مركز كے پہلے مرحلے كی افتتاحی تقريب میں جو مسجد كی عمارت كو شامل ہے ايران كے وزير تعليم كے معاون نے اپنی تقرير میں اس اميد كا اظہار كيا كہ اس مركز كے آغاز سے جنوبی افريقہ میں مسلمانوں بالخصوص شيعوں كی اجتماعی اور سماجی سرگرميوں كو تقويت ملے گی-
اس پروگرام میں ،جنوبی افريقہ میں ٫٫مجمع جہانی اھل بيت ۜ٬٬ كے نماﺋندہ نے اپنی تقرير میں ،اس مركز كی تاسيس میں اسلامی جمہوریہ ايران كی حمايت كا شكریہ ادا كيا-
سيد آفتاب حيدر رضوی نے اس بات كی طرف اشآرہ كرتے ہوۓ كہا كہ یہ مسجد المصطفی ۖ جنوبی افريقہ كے با ايمان مسلمانوں اور شہريوں سے متعلق ہے –انہوں نے اميد ظاہر كی كہ اس اسلامی مركز كے تمام شعبہ جات اس ملك كی تمام مذھبی اور شہری تنظيموں كی بھر پور شركت سے سرگرم عمل ہونے چاہیں –قابل ذكر ہے كہ اس ۴ كروڑ ساٹھ لاكھ آبادی والے ملك جنوبی افريقہ میں تقريبا ۱۵ لاكھ مسلمان آباد ہیں اور آخری سالوں میں اس ملك كے مسلمانوں میں اھل بيت ۜ سے لگاٶ بڑھا ہے -

نظرات بینندگان
captcha