مبلغين اور خطباء كی تبليغ كا محور قرآن مجيد ہونا چاہیے-

IQNA

مبلغين اور خطباء كی تبليغ كا محور قرآن مجيد ہونا چاہیے-

11:53 - December 10, 2006
خبر کا کوڈ: 1513269
قرآنی سرگرمياں گروپ: علماء اور خطباء كی تبليغ كا محور قرآن مجيد اور اﺋمہ طاہرين كی روايات ہونی چاہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بسيج خبر سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سپاہ پاسداران كے روحانيوں كے امور كے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمين توسير كانی ٬٬ نے پاسداران كے ايك مجمع میں گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ علماء و ذاكرين اور دوسرے انقلابی خطباء كی تقارير كا محور قرآن مجيد اور روايات اﺋمہ اطہارۜ ہونی چاہیں-
انہوں نے كہا كہ بعض افراد ناآگاہی كی وجہ سے ايسے انداز میں تبليغ كر جاتے ہیں جس سے دشمن كو لب كشائی كی جسارت مل جاتی ہے-
انہوں نے كہا كہ ہمارے پاس آءمہ طاہرين كی روايات كا ايك سمندر موجود ہے جس سے استفادہ كيا جاۓ تو ختم نہیں ہوگا ليكن افسوس كے ساتھ كہنا پڑتا ہے كہ بعض حضرات جلب توجہ كے لیے خواب يا ايسی ہی دوسرے بے بنياد باتوں كی ترويج كرتے ہیں
انہوں نے مجلس خبرگان كے انتخابات پر تبصرہ كرتے ہوۓ كہا كہ عوام كی بھر پور شركت سے دشمنان انقلاب و اسلام ايك دفعہ پھر مايوس ہوں گے-

نظرات بینندگان
captcha