فرانسيسی زبان میں تفسير قرآن كريم كی اشاعت –

IQNA

فرانسيسی زبان میں تفسير قرآن كريم كی اشاعت –

9:35 - December 20, 2006
خبر کا کوڈ: 1514980
بين الاقوامی گروپ: فرانسيسی مفسر قرآن ،رشيد بانزين نے كہا ہے كہ وہ ۲۰۰۸ ء میں فرانسيسی زبان میں تفسير قرآن كريم شائع كریں گے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روئٹرز سے نقل كيا ہے كہ رشيد بانزين نے كہاہے كہ وہ مسلمانوں كو آيات قرآن كريم میں غوروفكر اور قرآن فہمی كے لیے مختلف تفاسير كی طرف رجوع كرنے كی دعوت ديتے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا:اكثر مسلمان قران كی صرف ناظرہ تلاوت كرتے ہیں اور آيات میں غور و فكر نہیں كرتے جبكہ مسلمانوں كو آيات الہی میں گہرے مطالعہ كی ضرورت ہے –
انہوں نے كہا كہ كسی بھی تفسير كو كامل نہیں كہا جاسكتا ليكن مختلف تفاسير كا ملاحظہ كرنے سے آيات كی حقيقت كو درك كر سكتا ہے-

نظرات بینندگان
captcha