پوپ نے كہا:بات چيت دنيا میں صلح كو عام كرنے كا بہترين راستہ ہے –

IQNA

پوپ نے كہا:بات چيت دنيا میں صلح كو عام كرنے كا بہترين راستہ ہے –

12:28 - December 21, 2006
خبر کا کوڈ: 1515217
بين الاقوامی گروپ:سولہویں پوپ بنڈيكٹ نے كہا ہے كہ مشرق وسطی میں امن و امان قائم كرنے كا بہترين راستہ تين اديان اسلام ،عيسائيت اور یہوديت كے مابين گفتگو میں مضمر ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ای جے پی سے نقل كيا ہے كہ پوپ بنڈيكٹ نے امريكہ میں یہوديوں كی سب سے بڑی تنظيم كے نمائندگان سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اديان كے مابين بات چيت اسلام ،عيسائی اور یہوديت كی دوستی كی عملی تصوير ہوگی اور اس طرح ہم صلح و دوستی كو دنيا میں عام كر سكتے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ میں نے تركی میں بھی فلسطين میں صلح و صفائی كی دعا كی تھی-

نظرات بینندگان
captcha