ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا علاقہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق شہر شادگان كی قرّا كمیٹی كی ہفتہ وار نشستیں جمعہ كی رات كو قاريوں ،كمیٹی كے اراكين اور قرآنی علوم سے لگاٶ ركھنے والے افراد كی شركت سے مسجد حضرت امير علیہ السلام میں منعقد ہو گی-
اس رپورٹ كے مطابق گذشتہ جمعہ كی رات كو بھی عبد القادر عساكرہ ،معين سالمی ،مصطفی خصراوی اور محمد بحرانی كی شركت سے مغربين كی نماز كے بعد یہ نشست منعقد ہوگی-
اس نورانی نشست میں عبد القادر عساكرہ نے سورہ مباركہ يوسف ،معين سالمی نے سورہ بقرہ كی آخری آيات مصطفی خضراوی نے سورہ مباركہ آل عمران كی ۲۶ سے ۳۰ آيات اور محمدبحرانی نے سورہ يوسف كی تلاوت كا شرف حاصل كيا-