ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اسلام آن لائن سے نقل كيا ہے كہ ايك ۴۵ سالہ خاتون رقیہ نے رائٹرز نيوز ايجنسی سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ ہمیں اپنے ملك كے لیے دعا كرنی چاہیے اور ملك كی سالميت كے لیے متحد ہونا چاہیے-
رقیہ اور اس كے شوہر نے كہا كہ ہم اپنے رشتہ داروں ،دوستوں اور ہمسايوں كے لیے جو امريكہ كے حملے میں شہيد ہو گۓ ہیں- دعا كریں گے-
جب رائٹرز كے نامہ نگار نے ابو طارق نامی شخص سے سوال كيا كہ شيعہ ہے يا سنی تو اس نے جواب ديا كہ میں مسلمان ہوں محترمہ منور كے جو ۵۲ سال كی ہیں نے كہا كہ ميری خواہش ہے كہ اپنے دوستوں اور ہم وطنوں سے ملاقات كروں اور مجھے اس بات پر كوئی خوف و ہراس نہیں ہے-