ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے النباء خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پيرس كی عظيم الشان مسجد كے ثقافتی شعبے كے سربراہ رئيس حسين نے كہا ہے كہ امسال عيد قربان كے موقع پر اس مسجد میں تقريبا ۲۵ ہزار سے ۳۰ ہزار مسلمانوں نے شركت كی اور مسجد كے اطراف كی سڑكیں بھی نمازيوں سے بھری ہوئئ تھیں-
انہوں نے كہا كہ عيد كی تقريبات كے بعد نمازيوں كی مٹھائی اور شربت سے پذيرائی كی گئ-
رئيس حسين نے كہا كہ بہت سارے مراكز نے عيد كی مناسبت سے تعطيل كی تھی اور مستقبل قريب میں عيد قربان كو فرانس میں سركاری تعطيل ہوگی –انہوں نے كہا كہ دوسرے شہروں میں بھی لوگوں نے عيد قربان كو انتہائی عقدت و احترام سے منايا اس سے مسلمانوں كی اسلام كے ساتھ محبت اور انس كو ديكھا جاسكتا ہے
واضح رہے كہ اس وقت فرانس میں ۶ سے ۸ ملين مسلمان سكونت پذير ہیں اور ۱۵۳۵ مساجد اس ملك میں موجود ہیں-