ايف بی آئی نے گوانتاموبے میں توھين قرآن كا اقرار كر ليا-

IQNA

ايف بی آئی نے گوانتاموبے میں توھين قرآن كا اقرار كر ليا-

12:51 - January 05, 2007
خبر کا کوڈ: 1517622
بين الاقوامی گروپ: فیڈرل امريكہ كی پوليس نے گوانتاموبے میں قيديوں كے ساتھ ناروا سلوك برتنے حتی كہ ان كو نفسياتی اذيت دينے كے لیے توھين قرآن جيسے ہتكھنڈوں كا اقرار كرليا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے واشنگٹن ٹائمز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايف بی آئی كی تحقيق كے مطابق یہ بات واضح ہو گئی ہے كے گوانتاموبے میں قيديوں سے ناروا سلوك روا ركھا جاتا ہے حتی كے ايك نگہبان نے قرآن كی توھين بھی كی ہے اس كے علاوہ قيديوں كو ۱۸ گھنٹے تك زنجير میں جكڑے ركھنا ،ان كو بيدار ركھنا ،مختلف انداز كے شكنجے دينا كتوں كے ذيريعہ ان كو ڈرانا وغيرہ كے علاوہ دوسرے ايسے مظالم ہیں جن كو نوك قلم پر نہیں لايا جاسكتا جو یہاں قيديوں كے ساتھ روا ركھے جاتے ہیں-۰
واضح رہے كہ گذشتہ كئی عرصے سے گوانتاموبے میں ايسے مظالم كی خبریں آتی رہی ہیں ليكن یہ پہلی بار ہے كہ ايف بی آئی نے سركاری طو ر پر اس كا اعتراف كيا ہے-

نظرات بینندگان
captcha