قطر میں مذاھب اسلامی كانفرنس كا انعقاد-

IQNA

قطر میں مذاھب اسلامی كانفرنس كا انعقاد-

12:57 - January 05, 2007
خبر کا کوڈ: 1517628
بين الاقوامی گروپ:مشرق وسطی میں مسلمان فرقوں كے مسائل اور عقائد اسلامی كی تحقيق كے لیے قطر كے دارالحكومت دوحہ میں مذاھب اسلامی كے عنوان سے ايك كانفرنس كا انعقاد كيا جا رہا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے كويت كی نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ قطر كی وزارت خارجہ كے ايك عہديدار نے اس كانفرنس كے اغراض و مقاصد كے متعلق گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد مسلمانوں كے فكری اختلافات كے موارد كو بيان كرنا ہے اور ان كو نزديك لانے كے لیے اقدامات كرنا ہے –
اور اسی طرح مسلمانوں كے عقائد كی تحقيق كرنا اور ان كو ايك دوسرے كے نزديك لانا ہے-
۲۰۰ علماء اور مفتی حضرات ،دانشمند اور پروفيسرز كو اس تين روزہ كانفرنس میں شركت كی دعوت دی گئی ہے-
یہ كانفرنس ۲۰ جنوری ۲۰۰۷ سے ۲۳ جنوری تك دوحہ قطر میں منعقد ہوگی-

نظرات بینندگان
captcha