صومالیہ :امريكی لڑاكا طيارے كے حملوں میں كئی افراد كی ہلاكت كا خدشہ ۔

IQNA

صومالیہ :امريكی لڑاكا طيارے كے حملوں میں كئی افراد كی ہلاكت كا خدشہ ۔

14:08 - January 09, 2007
خبر کا کوڈ: 1518441
بين الاقوامی گروپ :صومالیہ میں امريكی لڑاكا طيارے نے كم ازكم 2 مرتبہ القاعدہ كے مشتبہ ٹھكانوں كو نشانہ بنايا ہے جس میں كئی افراد كی ہلاكت كا خدشہ ہے۔






ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ، جنگ نيوز ،سے نقل كيا ہے كہ صومالیہ میں امريكی لڑاكا طيارے نے كم ازكم 2 مرتبہ القاعدہ كے مشتبہ ٹھكانوں كو نشانہ بنايا ہے جس میں كئی افراد كی ہلاكت كا خدشہ ہے۔ ،جبكہ امريكا نے صومالیہ كے ساحلوں پر پہلے سے موجود تين جنگی جہازوں میں شموليت كے لئے ايك اور ايئر كرافٹ كيئرئير راونہ كيا ہے۔صومالیہ كے حكام اور عينی شاہدوں كے مطابق امريكی اے سی 130 طيارے نے جنوبی علاقے راس كمبونی كے قريب اسلامی جنگجوؤں كے زير كنٹرول دیہات ہدف بنا يا ۔ايك صومالی اعلیٰ اہلكار نے بر طانوی خبررساں ادارے كو بتا يا كہ حملے میں كئی افراد كی ہلاكت كا خدشہ ہے۔اس سے قبل امريكی ٹی وی نے بتا يا تھا كہ امريكی طيارے نے صومالیہ میں القاعدہ كے دو افراد كو نشانہ بنا يا ہے جن میں ايك 1998 میں تنزانیہ اور كينيا كے امريكی سفارتخانوں پر حملوں میں مطلوب ہے۔ادھر امريكی بحریہ كا كہنا ہے كہ روانہ كئے جانے والا ايئر كر افٹ كيئريئرضرورت پڑنے پر فضائی حملے كے لئے مددگا ر ہو گا۔
نظرات بینندگان
captcha