۲۰۰۷ء كے لیے طرابلس كو بھی اسلامی ثقافتی دارالحكومت كے طور پر منتخب كيا گيا-

IQNA

۲۰۰۷ء كے لیے طرابلس كو بھی اسلامی ثقافتی دارالحكومت كے طور پر منتخب كيا گيا-

14:16 - January 10, 2007
خبر کا کوڈ: 1518691
بين الاقوامی گروپ: اسلامی ثقافتی تنظيم (آيسكو) نے ليبيا كے دارالحكومت طرابلس كو بھی عالم اسلام كے ثقافتی دارالحكومت كے طور پر ۲۰۰۷ ء كے لیے منتخب كر ليا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ايل جی بی سی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ طرابلس كو بھی عالم اسلام كے ثقافتی دارالحكومت كے طو رپر منتخب كر ليا گيا ہے-
واضح رہے كہ اسلامی ثقافتی تنظيم آيسكو ہر سال تين شہروں كو اسلامی ثقافتی دارالحكومت كے طو رپر منتخب كرتی ہے-
اس سے پہلے ۲۰۰۷ كے لیے یہ تنظيم مراكش كے شہر فاس اور ازبكستان كے شہر تاشقند كو منتخب كر چكی ہے-
اور ۲۰۰۶ء میں اصفہان ،حلب اور تومبو كو منتخب كر چكی ہے-

نظرات بینندگان
captcha