ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اے كے آئی خبر رساں ايجنيسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی حكام كے مطابق اكثر حجاج كرام بيماری كی وجہ سے يا سن رسيدہ يا حركت قلب بندہونے سے فوت ہو ۓ ہیں –مرنے والوں میں انڈونيشيا كے چار سو اكتيس تركی اكہتر ،مصر ۶۶،نائجريا ۳۳ اور چين كے ۴ باشندے شامل ہیں اور دوسرے ممالك سے بھی كچھ زائرين خانه خدا جاں بحق ہوۓ ہیں
واضح رہے كہ اس سال حج كے موقع پر كوئی ناخوشگوار سانحہ پيش نہیں آيا-
ياد رہے كہ گذشتہ سال رمی جمرات میں پل كے گرنے سے ۳۶۰ سے زائد حجاج جاں بحق ہو گۓ تھے-