ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے جعفری نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ سوئیڈن كے شيعوں نے حسينیہ حيدریہ شہر اسٹاك ہوم میں عيد غدير خم كا جشن منايا ہے-
اس پروگرام میں ذاكرين ،شعراءاور قرّا نے اپنے اپنے پروگراموں كا انعقاد كيا-
پيكنگ میں بھی اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانہ كی طرف سے جشن عيد غدير كا انعقاد كيا گيا –اس پروگرام میں شيعوں اور چين میں مقيم ايرانيوں نے شركت كی-
اس پروگرام میں پيكنگ میں مدرسہ امام خمينی كے طلبہ نے غدير كے دن كی اہميت پر اپنے مقالے پڑھے