ماہ محرم الحرام كی مناسبت سے ملك كے مختلف علاقوں میں ۸۵۰۰ مبلغين كی تبليغ پر روانگی –

IQNA

ماہ محرم الحرام كی مناسبت سے ملك كے مختلف علاقوں میں ۸۵۰۰ مبلغين كی تبليغ پر روانگی –

15:02 - January 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1519496
اعزازی نامہ نگار فخر الدين يوسف پور:حوزہ علمیہ قم كے دفتر تبليغات اسلامی كے تبليغی سيكرٹری نے ماہ محرم كی مناسبت سے پورے ملك میں اس دفتر كی جانب سے ۸۵۰۰ مبلغين كی روانگی كی خبر دی ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ قم كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ قم كے دفتر تبليغات اسلامی كے تبليغی اور ثقافتی سيكرٹری حجة الاسلام والمسلمين ٫٫رضا اسكندری٬٬ نے اس دفتر كی تبليغ كے بارے میں كوششوں پر خصوصی توجہ كے بارے میں كہا:اس سال تبليغ كے لیے بچے نوجوان اور جوان خصوصی توجہ كا مركز ہیں كيونكہ گذشتہ سالوں كے تجربات كی بنا پر یہ بات ثابت ہوئی ہے كہ جوانوں كی ضروريات كے پيش نظر خصوصی اور اسپيشل توجہ ہونی چاہیے-
انہوں نے مزيد كہا :اس سال ماہ محرم میں حوزہ علمیہ قم كا دفتر تبليغات اسلامی ،مبلغين پورے ملك میں تعليم و تربيت كے مراكز جيلوں ،ثقافتی مراكز ،رضا كار ،وزارت صحت ،فوجی اور سركاری مراكز میں بھيج رہا ہے-

نظرات بینندگان
captcha