۰
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ امارات كے اعزازی نامہ كے المحيط سائیٹ كی رپورٹ كے مطابق یہ كانفرنس مختلف اديان كے مذھبی ماہرين اور شخصيات كی شركت سے ۲۰ جنوری سے ۲۲ جنوری تك قطر كے دارالحكومت میں منعقد ہو گی-
اس تين روزہ كانفرنس میں مذھبی ماہرين اور شخصيات مختلف اديان میں انسانوں كے درميان روابط انسان كے بارے میں اديان كے نظريات كے حوالے سے تحقيق ،مختلف اديان كی نظر میں انسان كے حقوق كے بارے میں گفتگو كریں گے-
اسی طرح اس كانفرنس میں ابھی تك دنيا كے مختلف علاقوں سے ۲۰۰ اسلامی شخصيات كو اس كانفرنس میں شركت كے لیے دعوت دی جا چكی ہے-