صدر مشرف :دہشتگردی كے خاتمے كيلئے مسلم امہ كو درپيش مسائل حل كرنا ہونگے،

IQNA

صدر مشرف :دہشتگردی كے خاتمے كيلئے مسلم امہ كو درپيش مسائل حل كرنا ہونگے،

13:58 - January 20, 2007
خبر کا کوڈ: 1520694
بين الاقوامی گروپ:صدرجنرل پرويز مشرف نے كہا كہ دہشت گردی اور انتہا پسندی كے خاتمے كے لیے عالمی برادری كو مسلم امہ كو درپيش مسائل فوری حل كرنا ہوں گے، عراق ، ايران ، فلسطين اور لبنان كے مسائل كی سنگينی كے پيش نظر ان مسائل كا فوری حل ناگزير ہے۔




ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی (ايكنا) نے جنگ نيوز سے نقل كيا هے كه صدرجنرل پرويز مشرف نے كہا كہ دہشت گردی اور انتہا پسندی كے خاتمے كے لیے عالمی برادری كو مسلم امہ كو درپيش مسائل فوری حل كرنا ہوں گے، عراق ، ايران ، فلسطين اور لبنان كے مسائل كی سنگينی كے پيش نظر ان مسائل كا فوری حل ناگزير ہے۔ یہ بات انہوں نے مشرق وسطیٰ كے پانچ ملكوں كے چار روزہ دورے كے پہلے مرحلے میں سعودی عرب روانگی سے قبل چك لالہ ايئربيس پر صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے كہی۔ وزير خارجہ خورشيد محمود قصوری بھی ان كے ہمراہ ہیں ۔ وزير اعظم شوكت عزيز ، چيئرمين سينیٹ مياں محمد سومرواور وائس چيف آف آرمی سٹاف جنرل احسن سليم حيات نے جنرل پرويز مشرف كو رخصت كيا۔ اس موقع پرصدر مشرف نے كہا كہ دہشت گردی اور انتہا پسندی كے خاتمے كے لیے عالمی برادری كو مسلم امہ كو درپيش مسائل فوری حل كرنا ہوں گے۔ عراق ، ايران ، فلسطين اور لبنان كے مسائل كی سنگينی كے پيش نظر ان مسائل كا فوری حل ناگزير ہے ۔ صدر نے كہا كہ مسلم امہ كو متحد ہو كر او آئی سی كے پلیٹ فارم سے موثر انداز میں اپنی آواز بلند كرنا ہو گی۔ صدر نے كہا كہ وہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ كے ممالك كی قيادت كے ساتھ فلسطين، لبنان ، ايران اور عراق كے مسائل كے فوری حل كے بارے میں مشتركہ حكمت عملی اختيار كرنے پر بات كریں گے۔ صدر جنرل پرويز مشرف مشرق وسطیٰ كے ممالك سعودی عرب، مصر، اردن ، شام اور متحدہ عرب امارات كا چار روزہ دورہ كریں گے جس كے دوران صدر سعودی عرب كے شاہ عبد اللہ ، مصر كے صدر حسنی مبارك ، اردن كے شاہ عبداللہ دوم ، شام كے بشار الاسد اور متحدہ عرن امارات كی قيادت سے ملاقاتیں كریں گے ۔ ان ملاقاتوں میں لبنان ، فلسطين، ايران اور عراق كے مسائل كے فوری حل كے حوالے سے پاكستان اپنے كردار اور عالمی برادری كو ان مسائل كے حل كے لیے آمادہ كرنے پر بات كرے گا ۔

نظرات بینندگان
captcha