ايران كی قرآنی خبر رساںايينسی (ايكنا ) نے جنگ نيوز سے نقل كيا هے كه لبنان میں اپوزيشن كی اپيل پر وزيراعظم فواد سينيورا كی حكومت كے خلاف كی جانے والی ہڑتال كے باعث كئی عرب اور انٹر نيشنل ايئر لائنوں نے بيروت كی پرازیں معطل كر دی ہیں۔جبكہ ہڑتال كے دوران مشتعل مظاہرين نے بيروت ايئر پورٹ كی طرف جانے والی شاہراہ سميت اہم شاہراہیں بلاك كر دیں جب كہ جھڑپوں میں متعدد مظاہرين زخمی ہو گئے ۔ہڑتال كے دوران مظاہرين نے بيروت اور ديگر علاقوں كی بڑی شاہراہوں پر ٹائر جلائے۔اہم شاہراہوں كو بلاك كر ديااور پتھراؤ كيا ۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے ذرائع كے حوالے سے بتا يا ہے كہ بيروت ايئر پورٹ كھلا ہے تاہم سڑك بند ہو نے كے باعث مسافروں كو ايئر پو رٹ پہنچنے میں مشكلات كا سامنا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے كے لیے سيكڑوں فوجی اور بكتر بند گاڑياں ملك بھر میں تعينات كر دی گئی ہیں ۔اس دوران سيكيورٹی فورسز اور مظاہرين كے درميان جھڑپوں میں كم از كم دو افراد زخمی ہو گئے ۔وزيراعظم فواد سينيورا كا كہنا ہے كہ اپوزيشن ہڑتال كے ذريعے پيرس میں اس ہفتے ہونے والی عالمی ڈونر كا نفرنس ناكام بنانا چاہتی ہے ۔