ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی (ايكنا) نے جنگ نيوز سے نقل كيا هے كه بيروت میں جلسہ عام سے خطاب كرتے ہوئے حزب اللہ كے رہنما حسن نصر اللہ نے كہا كہ حزب اختلاف نے ثابت كرديا ہے كہ حكومت كواقتدار سے ہٹانے كے لئے اس كا عزم پختہ ہے۔ ان كاكہنا تھا كہ فواد سينيورا كی حكومت كے خلاف اپوزيشن مؤثر اقدامات اٹھانے كی اہليت ركھتی ہے اور اس كے پاس سياسی قوت اورمضبوط ارادہ موجودہ ہے۔لبنان میں اپوزيشن جماعتوں نے حزب اللہ كی قيادت میں فواد سينيورا كی حكومت كے خلاف ملك گير مظاہروں كا سلسلہ تيئس جنوری كو شروع كيا تھا اس دوران تشدد كے واقعات میں تين افراد ہلاك اور 176زخمی ہوئے۔لبنان میں اپوزيشن كا مطالبہ ہے كہ حكومت میں اسے ویٹو كا اختيار ديا جائے اور وزير اعظم فواد سينيوراكو اقتدار سے ہٹانے كے لئے فوری طور پر پارليمانی انتخابات كا اعلان كيا جائے۔