يونانی حكومت نے ۲۴۰ مسلمان علماء كی خدمات حاصل كرلیں-

IQNA

يونانی حكومت نے ۲۴۰ مسلمان علماء كی خدمات حاصل كرلیں-

12:53 - January 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1522513
بين الاقوامی گروپ:يونانی حكومت نے مسلمان اقليت كے امور كی نگرانی كے لیے ۲۴۰ مسلمان علماء كی خدمات لينے كا منصوبہ بنايا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے فرانسيسی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ اس منصوبے كے تحت مسلمان راہنماٶں كو ايك كمیٹی نے جو يونان كی وزارت تعليم ٫دينی اور ماہرين امور اسلامی پر مشتمل ہے وہ منتخب كرے گی اور ان كے ساتھ ۹ ماہ كا معاہدہ كيا جاۓ گا كہ وہ اس عرصے میں اس وزارت سے مسلمانوں كے امور میں تعاون كریں -
يونانی وزير داخلہ نے كہا كہ ہم اس منصوبے كے تحت چاہتے ہیں كہ ان امور كی طرف بطور خاص توجہ كریں جنہیں ماضی میں اہميت نہیں دی گئی-
يونانی پارليمنٹ كے ممبر ايلان احمت نے اس منصوبے كو اس ملك كی مسلمان اقليت كے مسائل كو نمٹانے كے لیے ايك مثبت قدم قرار ديا –
ياد رہے كہ يونان میں مسلمانوں كی تعداد ساڑھے دس ملين آبادی كا ۱/۳ فيصد ہے-

نظرات بینندگان
captcha