ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے دی ايج سے نقل كيا ہے كہ پوليس نے فراڈ اوردھوكے كا بہانہ بنا كر منگل كو آسٹريليا كے شہر پرٹ كے اطراف میں تين كالجوں پر حملہ كيا اس حملہ میں سينكڑوں تعلمی اسناد و مدارك پر مشتمل صندوق اور اسی طرح سكول میں موجود كئی كمپيوٹر پوليس نے اپنے قبضہ میں لے لیے-
آسٹريليا میں اسلامی سكولوں كے بانی عبد اللہ ماگار نے اے بی سی سے گفتگو كرتے ہوۓ اس سوال كے جواب میں كہ آيا یہ حملہ ان سكولوں كے اسلامی ہونے كی وجہ سے خاموش رہے اور كوئی جواب نہ ديا انہوں نے اس بارے میں كہا:میں اس فيصلہ كو اس واقعہ كے عينی شاہدوں كے سپرد كرتا ہوں ليكن مجھے معلوم ہے كہ اس طرح كے حملے پہلے كسی سكول پرنہیں ہوۓ –
ماگار نے سن ۱۹۸٦ ء كو مسلمان طلباء كے تعليمی حالات فراہم كرنے كے لیے ان سكولوں كی بنياد ركھی تھی-