عيسائی كليساٶں میں جانماز كے ڈيزائن میں بناۓ گۓ قالينوں كا استعمال-

IQNA

عيسائی كليساٶں میں جانماز كے ڈيزائن میں بناۓ گۓ قالينوں كا استعمال-

13:36 - February 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1523400
بين الاقوامی گروپ:ايك اطالوی پروفيسر نے بتايا ھے كہ عيسائی كليساٶں میں بھی مسلمانوں كی تقليد كرتے ہوۓ تقدس كی علامت كے طور پر جانماز كے نقش و نگار كی طرح بناۓ گۓ قالينوں كا استعمال شروع ہو گيا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے سعودی عرب كے اخبار الوطن سے نقل كيا ہے كہ ايك اطالوی پروفيسر جوفائی كورتولہ نے سعودی عرب كے دارالحكومت رياض كے ملك فيصل سنٹر میں خطاب كرتے ہوۓ اطالوی آرٹ پر اسلامی آرٹ كی تاثير كے بارے میں گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اٹلی میں بھی مسلمانوں كی جانماز جيسے قالين كليسا میں استعمال ہو رہے ہیں-
انہوں نے كہا ايسے فن كا پہلا نمونہ چودھویں صدی عيسوی میں ديكھا گيا جس میں ايسی كتابت تھی جو عربی الفاظ سے شباہت ركھتی تھی-
انہوں نے مزيد كہا كہ ايسے تمام جانمازوں كو مقدس مقامات پر ركھا گيا ہے-

نظرات بینندگان
captcha