امريكی شہر ٫٫ميكن ٬٬ كا ميئر مشرف بہ اسلام ہو گيا-

IQNA

امريكی شہر ٫٫ميكن ٬٬ كا ميئر مشرف بہ اسلام ہو گيا-

11:19 - February 04, 2007
خبر کا کوڈ: 1523618
بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست جارجياكے شہر ميكن كے ميئر نے دين اسلام قبول كر ليا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے MACON.COM سےنقل كيا ہے كہ ميكن شہر كے ميئر جك اليس نے اسلام قبو ل كر ليا ہے اور وہ قانونی راستوں سے اپنا نام حكيم منصور اليس ركھنے كا ارادہ ركھتا ہے-
عيسائی خاندان میں پيدا ہونے والا جك اليس بہت زيادہ عرصہ آيات قرآن كو پڑھنے اور ان میں غور و فكر كرنے كے بعد منگل كو سنگال میں آفريقہ كے مغربی ساحل پر ايك پروگرام میں دين اسلام سے مشرف ہو گيا-
اليس نے اسلام قبول كرنے سے متعلق اپنے ارادے كے بارے میں كہا: یہ مكمل طور پر ايك شخصی ارادہ ہے اور میں نے اس بارے میں كوئی جلد بازی نہیں كی بلكہ كافی غور و فكر كے بعد اسلام قبول كيا ہے-
انہوں نے كہا :ميرے لیے كوئی اہميت نہیں ركھتا كہ ميرے ارادہ سے ميری سياسی حيثيت پر كيا اثر پڑتا ہے

نظرات بینندگان
captcha