جمہوریہ آذربائيجان كے سكولوں میں بہت جلد اسلاميات كی تعليم كا آغاز كيا جاۓ گا-

IQNA

جمہوریہ آذربائيجان كے سكولوں میں بہت جلد اسلاميات كی تعليم كا آغاز كيا جاۓ گا-

11:21 - February 04, 2007
خبر کا کوڈ: 1523619
قرآنی سرگرمياں گروپ: جمہوریہ آذربائيجان كے وزير تعليم نے كہا: ائندہ عيسوی سال سے اس ملك كے تمام سكولوں میں دينی تعليمات كی درسی كتب كی تعليم دی جاۓ گی-
جمہوریہ آذربائيجان كے وزير تعليم مصير مردانف نے گذشتہ روز ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ شعبہ باكو سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا:ان دروس میں طلباء كو دين اسلام اور دوسرے الہی اديان كے بارے میں معلومات فراہم كی جائیں گی-
انہوں نے كہا:آج تك جمہوریہ آذربائيجان كے سكولوں میں دينی علوم كے بارےمیں كوئی درس نہیں ديا جاتا رہا اور وزارت تعليم دينی جماعتوں كے بارے میں حكومتی كمیٹی كے تعاون سے فقط اس ملك كے چند سكولوں میں تجربہ كے طور پر دينی دروس كی كلاسوں كا آغاز كر رہا ہے-
جمہوریہ آذربائيجان كا ديندار طبقہ عرصہ دراز سے سكولوں میں دينی تعليمات كی تعليم دينے كا مطالبہ كرتا رہا ہے-

نظرات بینندگان
captcha