ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے فرانس نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ شہر نانسی میں گالپنز نامی دكانوں كے انچارج ژان ژاگ گالپن نے اعلان كيا:فرانس كے مسلمان بچے حلال اشياء كو خريدنے كا بہت شوق ركھتے ہیں اور ہماری بھی كوشش ہے كہ ہم انہیں ان كی ضرورت كے مطابق اشيا فراہم كریں
اس نےمزيد كہا:فرانس میں حلال مٹھائيوں كی دكانیں بہت كم ہیں اسی وجہ سے فرانس میں سن ۲۰۰۵ میں تين ارب يورو سے زائد ماليت كی دكانیں كھولی گئی ہیں
ياد رہے كہ فرانس میں ۵۰ لاكھ مسلمان آباد ہیں-