سكھر:چہلم كے دوران خود كش حملے كی سازش ناكام،3دہشت گرد گرفتار ۔

IQNA

سكھر:چہلم كے دوران خود كش حملے كی سازش ناكام،3دہشت گرد گرفتار ۔

11:50 - February 18, 2007
خبر کا کوڈ: 1526824
بين الاقوامی گروپ : سكھر پوليس نے سكھر اور روہڑی میں چہلم كے دوران خود كش حملے كی سازش ناكام بناتے ہوئے كالعدم تنظيم لشكر جھنگوی سے تعلق ركھنے والے تين دہشت گردوں كو گرفتار كر ليا گيا ۔



ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے جنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہ سكھر پوليس نے سكھر اور روہڑی میں چہلم كے دوران خود كش حملے كی سازش ناكام بناتے ہوئے كالعدم تنظيم لشكر جھنگوی سے تعلق ركھنے والے تين دہشت گردوں كو گرفتار كركے اْن كے قبضے سے خود كش حملے كے لیے استعمال كيا جانے والا آتش گير مادہ ، دستی بم اور جيكٹ برآمد كر لی ہے ۔ملزمان نے متعدد كارروائيوں كا اعتراف كيا ہے۔ڈی پی او سكھرمظہر نواز شيخ نے ہنگامی پريس كانفرنس میں بتايا پوليس كے حفاظتی اقدامات كے باعث ملزمان آٹھ اورنو محرم كو كوئی كارروائی نہیں كر سكے تاہم ان ملزمان نے دس مارچ يعنی چہلم كو سكھر میں خود كش حملے كا پروگرام ترتيب ديا تھا۔ڈی پی او سكھر نے بتايا كہ دو دہشت گردوں محمد علی سومرو عرف علی،عبداللہ عرف عرفان كو گرفتار كر كے ان كے قبضے سے آتش گير مادہ، خود كش حملے میں استعمال ہو نے والی جيكٹ، ڈیٹو نیٹر،ريموٹ كنٹرول سے بم كو اْڑانے میں استعمال ہو نے والی گھڑی ،دستی بم، اسلحہ،لشكر جھنگوی كے پرچم، شناختی كارڈ اور ديگر سازو سامان برآمد كر ليا ہے۔ان دونوں دہشت گردوں سے تفتيش پر معلوم ہوا كہ ان كے دو ساتھی سكھر پہنچ رہے ہیں جس پر پوليس نے پورے ريلوے اسٹيشن كا گھيراوٴ كر ليا پوليس نے بلوچستان ايكسپريس سے آنے والے ايك ملزم نصير احمد رئيسانی كو گرفتار كر ليا جبكہ دوسرا ملزم جليل احمد ابابكی موقع سے فرار ہو گيا اس ملزم كی تلاش میں پوليس چھاپے مار رہی ہے۔35سالہ محمد علی سومرو خود كش حملے كے لیے تيار ہوا تھا اس كا تعلق جيكب آباد سے ہے اور اس كے ہاتھ كی لكھی ہوئی وصيت بھی ہمارے قبضے میں آچكی ہے ۔محمد عبداللہ كا تعلق بھينس كالونی كراچی سے ہے اس نے دس سے آٹھ افراد كے قتل كا اعتراف كيا ہے ۔ تينوں دہشت گردوں كا تعلق بلوچستان میں عثمان عرف سيف اللہ كْرد گروپ سے ہے۔ڈی پی او سكھر نے گرفتار ہو نے وا لے تينوں دہشت گردوں كو منہ پر كپڑا ڈال كر صحافيوں كے سامنے پيش كيا۔گرفتار دہشت گردوں كے خلاف سكھر تھانہ بی سيكشن میں مقدمہ درج كرليا گيا ہے۔ انہیں پير كو انسداد دہشت گردی كی عدالت میں پيش كيا جائے گا۔دریں اثناء گرفتار دہشت گرد محمد عبداللہ نے انكشاف كيا ہے كہ اْس نے تحريك جعفریہ كے سربراہ علامہ ساجد نقوی كو ہلاك كر نے كے لیے كئی مرتبہ وار كيا ليكن وہ وار خالی گئے ۔علاوہ ازیں كوئٹہ میں خود كش حملے كے بعد سكھر پوليس نے ضلع بھر میں حفاظتی اقدامات سخت كرتے ہوئے پوليس كو ہائی الرٹ كرديا گيا ہے پوليس كی چھٹياں منسوخ كردی گئی ہیں ۔
نظرات بینندگان
captcha