سعودی فرمانروا كی مسلمانوں كو متحد رہنے كی اپيل-

IQNA

سعودی فرمانروا كی مسلمانوں كو متحد رہنے كی اپيل-

15:04 - February 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1528774
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزيز نے عرب اور دوسرے مسلمانوں كے مابين اتحاد پر زور ديتے ہوۓ ان طاقتوں كی طرف متوجہ كيا جو ان كے مابين تفرقہ ڈالنا چاہتی ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سپھر نیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے بادشاہ شاہ عبد اللہ نے سعودی عرب كے ثقافتی فيسٹيول جس میں اندرون ملك اور بيرون ملك كی نامور شخصيات نے شركت كی خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ نفاق اور تفرقہ كا نتيجہ ہميشہ برا نكلتا ہے اور كچھ طاقتیں مسلمانوں كے مابين اختلافات كی خليج كو مزيد وسعت دينا چاہتی ہیں انہوں نے اسلامی اسكالروں كو متوجہ كيا كہ آج تمام دنيا كے افراد كا ہدف ايك دوسرے كے حقوق كی رعايت ہے اور جو شخص اس كام كے لیے كوشش كرے گا وہ كھبی بھی ناكام نہیں ہوگا انہوں نے آخر میں ايسےغير مسلم اسكالروں كے لیے جو انسانيت كی خدمت كر رہے ہیں كاميابی كی دعا كی-

نظرات بینندگان
captcha