برطانوی مسلمانوں كو مخصوص پارك مہيا كيا جاۓ گا

IQNA

برطانوی مسلمانوں كو مخصوص پارك مہيا كيا جاۓ گا

10:46 - March 08, 2007
خبر کا کوڈ: 1531191
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ میں اسلامی ميراث سنٹر كے ركن محمد افضل خان نے كہا ہے كہ اسلامی ٬دينی تكريم كی خاطر مسلمانوں كے لیے برطانیہ میں جدا گانہ پارك مہيا كيا جاۓ گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روزنامہ الوطن كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی ميراث سنٹر كے ركن محمد افضل خان نے كہا ہے كہ برطانیہ میں اس نوعيت كا پہلا پارك ہوگا جو كہ اسلامی ميراث سنٹر كے تعاون سے بنايا جاۓ گا انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس پارك كے ساتھ ايك عمارت اسلامی ثقافتی ميراث كے لیے بھی بنائی جاۓ گی تاكہ اقليتی مسلم یہاں پر تفريح و استراحت كر سكیں –
محمد افضل خان نے مزيد كہا كہ اس كے علاوہ ايك كانفرنس ہال ٬اجتماعی امور كے لیے ہال بھی بناۓ جائیں گے-

نظرات بینندگان
captcha