برونائی میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

برونائی میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد

11:40 - March 08, 2007
خبر کا کوڈ: 1531210
بين الاقوامی گروپ:برونائی كےشہر سروسوپ میں ۵ مارچ سے قرائت قرآن كے مقابلوں كا آغاز ہو گيا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روزنامہ برونائی ٹائمز سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں میں ۹۹ قاری دو گروپوں میں﴿ ۷۷ مرد اور ۲۲ عورتیں﴾جمعرات تك مقابلے میں شركت كریں گے-
اور ان میں سے ۲۹ ممتاز قاری چنے جائیں گے جن میں دس مرد اور ۱۹ عورتیں ہوں گی اور پھر ان ۲۹ قاريوں كے درميان جمعہ كو آخری مقابلہ ہوگا ياد رہے كہ برونائی ايك چھوٹا سا اسلامی ملك ہے كہ جس كی آبادی ۳ لاكھ چاليس ہزار ہے اور یہ جنوب مشرق ايشيا میں واقع ہے -
نظرات بینندگان
captcha