ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مفكرة اسلام نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صھيب بن شيخ نے كہا كہ ساركوزی اپنے منصب سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے اور اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں كے خلاف پروپيگنڈہ كر رہا ہے اور اس نے ملك میں ايسی فضا قائم كردی ہے كہ لوگ یہ سمجھتے ہیں كہ اس ملك كو القاعدہ سے خطرہ ہے صھيب بن شيخ نے وزير ساركوزی كے بيانات كو غير منطقی قرار ديا ہے اور اسے پروپيگنڈہ مہم كا حصہ قرار ديا ہے-