ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فرانس نيوز سے نقل كيا ہے كہ فرانسوی اور يمنی انجينئر كے درميان كمپنی میں ہونے والے كاموں پر بحث و گفتگو ہو رہی تھی اسی اثنا میں فرانسيسی انجينئر نے يمنی انجينئر كومزيد غصہ دلانے كے لۓ قرآن كو زمين پر پھينك ديا
اس اقدام سے كمپنی میں كام كرنے والے مسلمانوں كے جذبات بھڑك اٹھے اور انہوں نے كمپنی كے ہيلی كاپٹر سميت دسيوں گاڑيوں كو آگ لگادی رپورٹ كےمطابق اس لڑائی میں ايك يمنی مسلمان قتل كر ديا گيا-