ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے Mera chaman كے حوالے سے كہا كہ اس اجلاس كا انتظام مسلمان طلبہ كی تنظيم نے كيا تھا جس میں مسلمانوں پر قرآنی تعليمات كی روشنی میں اتحاد يكجہتی كی ضرورت پر زور ديا گيا-
ھندوستانی مسلمانوں كی قانون ساز مجلس كے ايك ركن سيد سلمان حسين نے اس اجلاس میں كہا كہ امت اسلامیہ عصر حاضر میں مختلف بحرانوں كا شكار ہے جس كی سب سے بڑی وجہ مسلمانوں كے درميان اختلاف اور فرقہ واريت ہے –
اس يونيورسٹی كے وائس چانسلر نسيم احمد نے مسلمانوں پر زور ديا كہ وہ اسلامی تعليمات كو زندگی كے تمام شعبوں میں لاگو كریں كہ جن كی اساس اور بنياد وحدت اسلامی ہے-