حسن نصرالله:خانہ جنگی نہیں چاہتے ، ريفرنڈم يا فوری اليكشن كرائے جائیں

IQNA

حسن نصرالله:خانہ جنگی نہیں چاہتے ، ريفرنڈم يا فوری اليكشن كرائے جائیں

9:42 - April 09, 2007
خبر کا کوڈ: 1535379
بين الاقوامی گروپ :حزب الله كے رہنما حسن نصرالله نے كہا ہے كہ انہیں سياسی تعطل ختم كرنے كے لیے حكومت كے ساتھ كسی سمجھوتے تك پہنچنے كی اميد نہیں ہے۔


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے جنگ نيوز كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كه حزب الله كے رہنما حسن نصرالله نے كہا ہے كہ انہیں سياسی تعطل ختم كرنے كے لیے حكومت كے ساتھ كسی سمجھوتے تك پہنچنے كی اميد نہیں ہے۔ايك عربی ٹی وی كے مطابق حزب الله كے رہنما جنوبی بيروت میں گريجویٹ طلبہ سے بات كرتے ہوئے حسن نصرالله نے كہا كہ فواد سينورا كی حكومت كے ساتھ سمجھوتااسی صورت میں ممكن ہے جب ملك میں ريفرنڈم كرائے جائیں يا فوری اليكشن كا انعقاد كيا جائے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ مذاكرات تعطل كا شكار ہیں جب كہ ہم ملك میں خانہ جنگی نہیں چاہتے۔ انہوں نے كہا كہ سمجھوتا نہ ہونے كی صورت میں ملك خانہ جنگی كی طرف جاسكتا ہے اس لیے مذاكرات كا كسی نتيجے تك پہنچنا ضروری ہے۔



نظرات بینندگان
captcha