ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نايف عبد العزيز نے اپنے ايك بيان میں كہا ہے كہ وہ علماء جو اپنے كو ملك كا رھبر يا مفتی سمجھتے ہیں وہ جوانوں پر شدت پسندی كرنے سے باز آ جائیں
نايف نے مزيد كہا كہ علماء افراطی نظريات كی ترويج اور جوانوں كو زبردستی ان نظريات پر عمل كرانے سے اجتناب كریں-وزير داخلہ نے تمام علماء اور مساجد كے پيش اماموں سے كہا كہ شدت پسندی كی ترويج كا انسداد كر كے ایڈيولوژی كو مستحكم كریں