ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے قم سے رپورٹ دی ہے كہ حجة الاسلام علی خرسانی نے اس ترجمہ كے متعلق كہا كہ یہ ترجمہ چند قرآنی ماہرين كے تعون سے انجام پايا ہے جسے ادارہ اسلامی تبليغات اسلامی كے زير نظر مركز ثقافت و معارف قرآن نے تفسير راہنما كی آيات جو پہلے صرف عربی تھیں ان كا ترجمہ انجام ديا ہے
انہوں نے ترجمہ قرآن كے بارے میں كہا كہ یہ كام بہت دقت اور احتياط كا طالب ہے اور اس قرآنی ترجمہ كو چند مشہور شيعہ و سنی تفاسير كی بنياد پر انجام ديا گيا ان تفاسير میں تبيان ٬مجمع البيان ٬الميزان ٬طبری ٬كشاف ٬الحرير والتنوير شامل ہیں اس كے بعد اس ترجمہ كی دوبارہ تصحيح كی گئی ياد رہے كہ تفسير راہنما حجة الاسلام ھاشمی رفسنجانی كی تاليف ہے-