آيت اللہ جوادی آملی:مسلمان حكمرانوں كو چاہیے كہ وہ دنياے اسلام كی وحدت كے لیے كوشش كریں

IQNA

آيت اللہ جوادی آملی:مسلمان حكمرانوں كو چاہیے كہ وہ دنياے اسلام كی وحدت كے لیے كوشش كریں

10:45 - April 16, 2007
خبر کا کوڈ: 1537209
اعزازی خبر نگار/امير محسن سلطان احمدی:قم میں نماز جمعہ كی خطبات سے خطاب كرتے ہوۓ آيت اللہ جوادی آملی نے مسلمان حكمرانوں سے مسلم امہ كے درميان وحدت و يكجہتی كے لیے كوشاں رہنے كی اپيل كی –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے قم نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ جوادی آملی نے حرم حضرت معصومہ ۜ میں نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ ہم شيعہ و سنی كے مابين اختلافی موضوعات كو بڑا بنا كر مسلمانوں كے درميان اختلاف پھيلانے كی اجازت نہیں دے سكتے انہوں نے كہا كہ دشمن چاہتا ہے كہ مسلم امہ كے درميان وحدت نہ ہو اور بعض مسلم ممالك میں پيش آنے والے واقعات اس دشمنان اسلام كی سازشوں كا نتيجہ ہے انہو ںنے مزيد كہا كہ شيعہ و سنی ہر دو كے نظريات ان كے لیے محترم ہیں اور انہیں مسلمانوں كے درميان اختلاف كا سبب نہیں بننا چاہیے انہوں نے عراقی عوام سے بھی اپيل كی كہ وہ اپنے مشتركہ دشمنوں كے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پيدا كریں-

نظرات بینندگان
captcha