حماس: اسرائيل عرب ممالك كا مشتركہ دشمن ہے،

IQNA

حماس: اسرائيل عرب ممالك كا مشتركہ دشمن ہے،

15:10 - April 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1539563
بين الاقوامی گروپ :حماس نے اعلان كيا ہے كہ فلسطينی مہاجرين كی اپنے وطن واپسی كا حق فلسطينيوں كا ايك مقدس اور مستقل اصول ہے اور كوئی بھی جماعت يا ادارہ اس حق كو چھوڑ سكتا ہے نہ اس پر مفاہمت كرسكتا ہے۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ايكنا نے جنگ نيوز كے حوالے سے لكھاھے كہ


حماس نے اعلان كيا ہے كہ فلسطينی مہاجرين كی اپنے وطن واپسی كا حق فلسطينيوں كا ايك مقدس اور مستقل اصول ہے اور كوئی بھی جماعت يا ادارہ اس حق كو چھوڑ سكتا ہے نہ اس پر مفاہمت كرسكتا ہے۔ مڈل ايسٹ اسٹڈی سنٹر كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تحريك مزاحمت (حماس)كے ترجمان فوزی برہوم نے كہا كہ اسرائيل عرب ممالك كا مشتركہ دشمن ہے ، اسرائيل نے اردن، مصر اور شام كے كئی شہريوں كے علاوہ ہزاروں فلسطينيوں كو موت كے گھاٹ اتارا ہے۔ انہوں نے كہا كہ حماس نے عرصہٴ دراز قبل یہ پرعزم فيصلہ كيا تھا كہ فلسطينيوں كی واپسی كو ايك قومی اصول كی حيثيت حاصل رہے گی اور كوئی اس سے دستبرداری كا اعلان نہیں كيا جاسكتا۔ فلسطينيوں كی واپسی كا حق برائے فروخت نہیں ہيمعاشی بہتری يا ان فلسطينيوں كو ديگر ممالك میں بسانا مسئلے كا حل نہیں ہے۔ برہوم نے كہا كہ فلسطينيوں كی واپسی كا حق ايسا حق ہے كہ جس كی حفاظت ہم نے گزشتہ عرصے میں اپنے خون سے كی ہے۔ اس لیے ضروری ہے كہ ان قربانيوں كے بدلے میں فلسطينی اپنے وطن واپس آئیں۔ انہوں نے كہا كہ اسلامی تحريك مزاحمت كی دنيا كے كسی ملك كے ساتھ دشمنی اور مخالفت نہیں ہے ہماری دشمنی صرف اور صرف صیہونيوں سے ہے۔فوزی برھوم نے عرب حكمرانوں اور حكومتوں سے بھی اپيل كی ہے كہ فلسطين كے مقدس اسلامی مقامات كی حفاظت كے لیے اپنے مذہبی اور قومی فرائض ادا كریں ۔ اردن كے شاہ عبد اللہ دوم آئندہ ہفتوں میں تل ابيب كا دورہ كریں گے۔

نظرات بینندگان
captcha