ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسلح افواج كے ۲٦ ویں قرآنی مقابلے كی اختتامی تقرير میں ڈاكٹر احمدی نژاد نے شہيد مطہری كو خراج عقيدت پيش كرتے ہوۓ كہا كہ آج ايرانی افواج قرآن اور پاكيزگی كی علمبردار ہے جس كی واضح دليل یہ ہے كہ قرآنی پروگرام میں ۵۰ ھزار شہداء كے بیٹوں نے شركت كی ہے
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآنی پروگرام مں اتنی بڑی تعداد كی شركت روشن مستقبل اور ہماری عزت كا سبب ہے –
جناب احمدی نژاد نے كہا كہ حقيقت یہ ہے كہ بشر كے پاس الہی راستہ كے علاوہ كوئی ايسا راستہ نہیں ہے جس سے وہ ابدی سعادت كو حاصل كر سكے-
صدر مملكت نےكہا كہ انبياء اسی لۓ آۓ تھے كہ لوگوں كو الہی راستے كی ہدايت كریں اور انہوں نے اس سلسلہ میں بڑی زحمتیں برداشت كی ہیں –جناب احمدی نژاد نے آخر میں كہا كہ قرآن مجيد میں تمام علوم موجود ہیں اور تمام قوموں بلكہ ہر ايك انسان كا انجام اس میں تلاش كيا جا سكتا ہے-