ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام والمسلمين محمد رضا رحمانی نے كہا ہے كہ نوجوانوں اور جوانوں كی فكری تربيت كی خاطر ان لائبريريوں كا قيام كيا جا رہا ہے –رحمانی نے كہا كہ اب تك جامع ولی عصر كافك٬ ماساباط بجستان ٬جواد الائمہ اور ۱۴ معصوم گناباد میں كتاب خانوں نے اپنا كام شروع كر ديا ہے-