گنا باد كے خطيب جمعہ: انسان آج اسلامی تعليمات كا محتاج ہے
اعزازی نامہ نگار: گنا باد كے امام جمعہ نے علماء سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ آج كا انسان اسلامی تعليمات كا پياسا ہے اور یہ علماء كی ذمہ داری ہے كہ اسے تعليمات اسلام سے سيراب كرے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزای نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام والمسلمين حسن صادقی نسب نے كہا كہ قرآن كی تفسير بيان كرنا عصر حاضر كے علماء كی ذمہ داری ہے
انہوں نے مزيد كہا كہ آج انسان تعليمات اسلام كا تشنہ ہے اور علماء كی ذمہ داری ہے كہ وہ اسے تعليمات اسلام سے سيراب كریں-